جنگلی پرندوں کی ناجائز تجارت،2افراد گرفتار
جنگلی پرندوں کی ناجائز تجارت میں ملوث 2افراد گرفتارکر لئے گئے ، جرمانے کئے گئے
لاہور(لیڈی رپورٹر) بٹیر کے غیر قانونی شکار کیلئے مختلف علاقوں میں نصب18سیٹ اپ گیئرزقبضے میں لے لئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق وائلڈلائف ملتان ریجن نے شہر سے جنگلی پرندوں کے ناجائزکاروبارمیں ملوث محمد عثمان کو گرفتار کرکے 25ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کے عوض کیس کمپاؤنڈ کردیا ۔ وائلڈلائف اوکاڑہ نے ثاقب کو گرفتارکرکے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر 12ہزارروپے جرمانہ عائد کرکے کیس کمپاؤنڈ کردیا ۔وائلڈلائف مظفر گڑھ نے مختلف مقامات پر بٹیر کے غیر قانونی شکار کیلئے نصب7 ،وائلڈلائف بہاولپور نے لیاقت پوراوررحیم یار خان میں 11سیٹ اپ گیئرز قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔