ریل گاڑیاں ساڑھے 6 گھنٹے تک لیٹ،مسافر پریشان

ریل گاڑیاں ساڑھے 6 گھنٹے تک لیٹ،مسافر پریشان

پاک بزنس 6 گھنٹے 30 منٹ اور کراچی 4 گھنٹے 35 منٹ تاخیرکاشکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ٹرین شیڈول بدستور متاثر ہے ،کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ۔پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ، کراچی 4 گھنٹے 35 منٹ ،شاہ حسین 2 گھنٹے 40 منٹ ،پاکستان 2 گھنٹے 30 منٹ، سرسید 2 گھنٹے 10 منٹ، تیز گام2 گھنٹے ، ملت 1 گھنٹہ 50 منٹ،رحمان بابا 1 گھنٹہ 40 منٹ، فرید 1 گھنٹہ 45 منٹ، علامہ اقبال 1 گھنٹہ 30 منٹ، گرین لائن 1 گھنٹہ 25 منٹ، خیبر میل 1 گھنٹہ 10 منٹ، عوام 1 گھنٹہ 5 منٹ ،قراقرم اور شالیمار ایکسپریس1، 1 گھنٹہ لیٹ ہوئیں ۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں