میٹروبس:برقی سیڑھیاں،270لائٹس خراب

میٹروبس:برقی سیڑھیاں،270لائٹس خراب

قذافی ،جین مندر ، داتا دربار اور دیگر سٹیشنوں پر مسافروں کو مشکلات،خرابیوں کی مرمت کا تخمینہ لگا لیا،جی ایم آپریشنز

لاہور (شیخ زین العابدین ،تصاویر: ذوالفقار شاہ) میٹرو بس کوریڈورز کی بحالی کا کام ایک بار پھر بند ہوگیا، 75 کروڑ سے زائد کے فنڈز منظور تو ہوئے مگر مکمل جاری نہ ہوسکے ۔تفصیل کے مطابق ہر گزرتے دن کیساتھ میٹرو بس کی حالت زار ہوتی جارہی ہے ،سٹیشنوں پر لگی لائٹس ایسی گل ہوئیں کہ دوبارہ روشن ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔ بیشتر سٹیشنوں پر لگی برقی سیڑھیاں بھی بند ہوچکی ہیں جو میٹرو بس میں روزانہ سفر کرنیوالے دو لاکھ مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔قذافی سٹیشن پربرقی زینے بند ہیں، اسی طرح جین مندر ، ایم اے او کالج ، داتا دربار اور دیگر سٹیشنوں پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ میٹرو بس کے ٹریک پر 270 سٹیشن لائٹس اور کوریڈور پول جنکشن خراب ہیں، 67 جنکشن لائٹس اور سٹیشنوں پر لگے 31 پنکھے بھی بند ہیں۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے سٹیشنوں اور کوریڈورز پر واقع تمام خرابیوں کی مرمت کا تخمینہ تیار کر لیا ، ان کومرحلہ وار ٹھیک کرایا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں