محسن پاکستان کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا:وزیر مال
صوبائی وزیر مال ملک محمد انورنے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
لاہور (اکنامک رپورٹر ) یہاں جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر ملک محمد انورنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و استقامت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ملک محمد انور نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر ایک عظیم انسان اور محب ِ وطن پاکستانی تھے ، ہر پاکستانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا احسان مند ہے اور وطن عزیز کی سالمیت کیلئے ان کی بے پناہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔