پنجاب بینک اوردی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ
کم مراعات یافتہ طبقہ کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی
لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب نے دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردئیے ۔پنجاب بینک نمایاں مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جس کی پاکستان بھر میں 641 برانچز کا ایک نیٹ ورک کام کررہا ہے جبکہ ٹی سی ایف پاکستان کے نمایاں غیر کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جو ملک بھر میں 1,687 سکولز کے ذریعے 275,000 کم مراعات یافتہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہاہے ۔ مفاہمت کی اس یادداشت پر بینک آف پنجاب کے صدرظفر مسعود، اور ٹی سی ایف کے صدر سید اسعد ایوب احمد نے دستخط کئے ۔اس شراکت داری کے ذریعے بی او پی کا مقصد پاکستان کے کم مراعات یافتہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ٹی سی ایف کے مشن میں کردار ادا کرنا ہے ۔ ‘‘صدقہ جاریہ’’ اقدام کے تحت، بی او پی، ٹی سی ایف کیلئے عطیات جمع کرنے کی خدمات فراہم کریگا ۔