محکمہ سکولز کو رواں سال کے آخر تک ڈیجٹلائز کرنیکافیصلہ

محکمہ سکولز کو رواں سال کے آخر تک ڈیجٹلائز کرنیکافیصلہ

ٹیکنالوجی کے جامع استعمال سے لوگوں کی زندگی آسان ہوتی ہے :مراد راس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں وہی لوگ رہیں گے ، جو بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ گزشتہ روز مراد راس کی زیر صدارت سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد قائد ہیڈکوارٹر زلاہور میں کیا گیا اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اس میں شامل تھے ۔ کانفرنس میں تمام اضلاع کے سی ای اوز کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم، ویکسی نیشن اور نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو رواں سال کے آخر تک مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا جائے گا۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں ۔ ٹیکنالوجی کے جامع استعمال سے لوگوں کی زندگی آسان ہوتی ہے اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ شعبہ تعلیم کی ترقی و بحالی کیلئے جو اقدامات موجودہ حکومت نے کئے ،ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں