سٹی سکول اور بینک الفلاح میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
سٹی سکول اور بینک الفلاح ہماری عظیم قوم کو تعلیم فراہم کرنے والوں کے لئے مشعل راہ بننے کے لیے پرعزم ہے
لاہور( سٹاف رپورٹر ) دونوں نے لیپ ٹاپ ، الیکٹرانک ڈیوائسز اور دی سٹی سکول کے عملے اور طلبا کے والدین کے لیے ٹیوشن فیس کے لیے ایک منفرد فنانسنگ حل فراہم کرنے کے لیے تعاون کیا ہے ۔ اس شراکت داری کی دوبارہ تصدیق کے لیے ایک مفاہمت کی تقریب منعقد ہوئی۔سٹی سکو ل ایمپلائز کو لیپ ٹاپ خریدنے کے لیے فنانسنگ کے حل تک رسائی حاصل ہوگی۔تقریب دی سٹی سکول ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں معاہدے پر ڈاکٹر فرزانہ گروپ چیئرپرسن دی سٹی سکول اور صدر بینک الفلاح عاطف باجوہ نے دستخط کیے ۔