128لاکھ آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہمی کے دعوے

128لاکھ آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہمی کے دعوے

دکاندار آٹا نہیں دے رہے :شہری ، سبسڈائز ڈگندم پر آٹا مل رہا :سیکرٹری خوراک

لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں محکمہ خوراک پنجاب نے 88لاکھ 20کلو آٹے کے تھیلے 11سوروپے جبکہ 40لاکھ 10کلو آٹے کے تھیلے 550روپے میں اوپن مارکیٹ میں فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،جبکہ ملتان ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،ڈی جی خان میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کے ریٹ 12سو روپے سے 14سو روپے ہیں ۔دوسری طرف شہریوں نے دکانداروں کی طرف سے آٹا نہ فراہم کرنے کا شکوہ کر دیاگیا ۔محکمہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق 2سو فلور ملز کو ناقص کوالٹی پر نوٹسز جاری کئے گئے ۔ 55فلور ملز کا کوٹہ معطل اور 2سو فلوملز کو تین کروڑ ستر لاکھ جرمانہ کیا گیا ۔پندرہ فلور ملز کا لائسنس معطل کیا گیا۔چار فلور ملز کا لائسنس کینسل کیا گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں پر آٹا موجود مگر فروخت نہیں کرتے ۔سیکرٹری فوڈ پنجاب علی سرفراز کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خوراک پنجاب علی سرفراز کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت سبسڈائز ڈگندم پر آٹے کی فراہمی کر رہی ہے ۔شہر میں آٹا سستا تو فروخت ہو رہا ہے لیکن پندرہ کلو آٹے کا بیگ فلور ملز کو بیچنے کی اجازت نے شہریوں کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں