الحمرا:مختلف خطوط کے اسمائے محمد ؐ والے فن پاروں کی نمائش

الحمرا:مختلف خطوط کے اسمائے محمد ؐ والے فن پاروں کی نمائش

1سال سے نمائش کی تیاریاں :ڈیزائن آفیسر،خطاطی صرف لکھنا ہی نہیں:آرٹسٹ

لاہور(سہیل احمد قیصر)لاہور میں اسمائے محمد ؐ پر مشتمل فن پاروں کی روح پرور نمائش میں کیلی گرافی کے مختلف خطوط میں لکھے ہوئے اسمائے محمد ؐ آویزاں کیے گئے ہیں۔فن پارے بنانے والوں کی نبی ؐ سے محبت اور تکنیکی مہارت نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں مختلف انداز میں لکھے گئے اسمائے محمد ؐ پر مشتمل فن پاروں کی نمائش جاری ہے ۔ نمائش میں اسلامی کیلی گرافی کے مختلف خطوط میں لکھے گئے ڈھائی سو فن پارے رکھے گئے ہیں جنہیں بنانے والوں نے اِن میں اپنی عقیدت کو بھی شامل کیا ہے ۔نمائش کے حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور آرٹسٹ ذوالفقار احمد زلفی نے بتایا کہ خطاطی اب صرف لکھنے کا عمل نہیں رہا بلکہ فنونِ لطیفہ کی ایک اہم صنف کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔الحمرا کی ڈسپلے اینڈ ڈیزائن آفیسر نوین روما کا کہنا تھا کہ پورے ایک سال سے اِس نمائش کی تیاریاں جاری تھیں جس میں نامور فن کاروں کے علاوہ نوجوان کیلی گرافرز کا کام بھی ڈسپلے کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ شاندار نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں