9ماہ میں 496 خواتین کو زیادتی کانشانہ بنانے کیخلاف قرارداد جمع

9ماہ میں 496 خواتین کو زیادتی  کانشانہ بنانے کیخلاف قرارداد جمع

لاہور میں 9ماہ کے دوران 496خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 9ماہ کے دوران 494خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔کمسن بچیوں کو بھی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔خواتین اور بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں