اراضی انتقالات کے زیر التو ا کیسز جلدنمٹانے کی ہدایت

اراضی انتقالات کے زیر التو ا کیسز جلدنمٹانے کی ہدایت

ڈی جی کی 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن ، عوامی مسائل ترجیحاًحل کئے جائیں :سہیل اشرف

لاہور(شبیر حیدر ظفر)پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں انتقالات کے زیر التوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سہیل اشرف نے کہا کہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ایک ہفتے میں انتقالات کے زیر التوا کیسز نمٹائے جائیں۔کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کیسز التواکا شکار نہ ہوں۔عوام الناس کو ہر صورت سہولیات فراہم کی جائیں۔انتقالات کے کیسز کے حل کیلئے عوام کو دھکے نہ کھانے پڑیں اور عوام الناس کو بہترین سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام سنٹرز میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ کسی بھی سائل کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں