لیسکو :لائن سٹاف کوآگاہی فراہم کرنے کافیصلہ
لیسکو ریجن میں بڑھتے ہوئے فیٹل و نان فیٹل حادثات کی روک تھام کے لیے لائن سٹاف کو آگاہی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو انتظامیہ نے سیفٹی قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا سلسلہ شروع کردیا ،سیفٹی سیمینارز میں لائن سٹاف کو دوران کام حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے گی،سیفٹی سیمینار میں لائن مین کو مین لائن پر کام کرنے کے لیے ضروری حفاظتی سامان کو استعمال کرکے کام کرنے کی ہدایت کی جائیں گی ۔لیسکو کے تمام سرکلز میں شیڈول کے مطابق سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا ۔