ریلوے کامزید 2بند ٹرینیں آج سے بحال کرنیکافیصلہ

 ریلوے کامزید 2بند ٹرینیں آج سے بحال کرنیکافیصلہ

ماروی پسنجر ،ثمن سرکار ایکسپریس شامل، مسافروں کی مشکلات کم ہونگی:ترجمان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے حکام نے بند ہونے والی دو مزید ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، 15اکتوبر سے دو ٹرینوں ماروی پسنجر اور ثمن سرکار ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ماروی ایکسپریس کھوکھراپار اور میرپور خاص کے درمیان چلائی جائے گی۔ثمن سرکار ٹرین حیدرآباد اور میرپور خاص کے درمیان چلائی جائے گی ،ماروی پسنجر 15 اکتوبر کو شام 5 بجے میر پور خاص سے روانہ ہوکر رات 8 بجکر 40 منٹ پر کھوکھرا پار ریلوے سٹیشن پہنچے گی، ثمن سرکار ایکسپریس 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر حیدر آباد سے روانہ ہوکر شام 4 بجکر 55 منٹ پر میر پور خاص پہنچے گی، دونوں ٹرینیں 5 اکانومی اور ایک ٹی ایل وین پر مشتمل ہونگی ۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے بحال ہونے سے مسافروں کو سہولت اور ریلوے کو ریونیو ملے گا۔مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر دونوں ٹرینوں کو بحال کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں