ساڑھے 9 ماہ :ڈکیتی مزاحمت پر 22شہری قتل ،70زخمی

ساڑھے 9 ماہ :ڈکیتی مزاحمت پر 22شہری قتل ،70زخمی

ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین اور دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے

لاہور (مدثر حسین سے )رواں سال ساڑھے 9ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 22معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا ، جبکہ ان وارداتوں میں 70شہریوں کو ڈاکوؤں نے زخمی بھی کیا ۔ جبکہ ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین اور دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے ۔ جنکو دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران صرف ڈر سے چیخ مارنے پر موت کی نیند سلا دیا تھا ۔ زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ زخمی ہونے والے ان افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ دوران واردات ظالم ڈاکو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں ۔ ڈکیتی قتل کے سب سے زیادہ 7 واقعات صدر ڈویژن میں پیش آئے ہیں ۔ کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی قتل کے 6 واقعات ہوئے ہیں ۔ سو ل لائن ڈویژن میں 5معصوم شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل قتل کر دیا گیا ۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔سٹی ڈویژن میں ایک اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی ایک شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں