شاہدرہ ہسپتال میں آگ کے بعد اندھیرا، مریض رل گئے

شاہدرہ ہسپتال میں آگ کے بعد اندھیرا، مریض رل گئے

مین سپلائی لائن جل گئی ، آؤٹ ڈو راور آپریشن تھیٹر مکمل بند کردیئے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں رات گئے لگنے والی آگ نے بجلی کے مین پینل کو جلا کر خاکستر کر دیا جس کے باعث ہسپتال میں اندھیرا چھا گیا۔ انتظامیہ نے ہسپتال سے مریضوں کو گھروں کو بھیج دیا۔ ہسپتال میں بجلی کی مین سپلائی لائن ہی جل گئی ،رات گئے واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے نہ صرف آؤٹ ڈور بند کر دیا بلکہ ایمرجنسی ، ڈائلسسز وارڈ ،جنرل سرجری وارڈ، گائنی وارڈ ،آپریشن تھیٹر بھی مکمل بند کر دئیے گئے ۔ڈلیوری کے لئے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ سکیورٹی گارڈ نے مین گیٹ کو تالہ لگا یا تو مریضوں نے شور مچانا شروع کردیا۔بعد ازاںمحکمہ صحت کے شعبہ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کیا، ابتدائی اندازے کے مطابق دو کروڑ سے زائد لاگت سے بجلی کے مین یونٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا تخمینہ پیش کیا گیا۔ترجمان محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ایمرجنسی بحال کردی گئی ہے ،امید ہے کہ رات گئے تک باقی جگہ بھی بجلی بحال کردی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں