متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کیساتھ چلائی جانے لگیں

 متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن  کیساتھ چلائی جانے لگیں

کوچز کی کمی ،رولنگ سٹاک کی مینٹی ننس پر عدم توجہ ،ریلوے کا ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )کوچز کی کمی کے باعث ریلوے کی متعدد ٹرینیں شارٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلائی جانے لگیں،کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو کم کوچز کے ساتھ چلایا جارہا ہے ،کوچز کی کمی اور ٹریک کی مینٹی ننس بروقت نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق صرف ماہ ستمبر میں چلتی ٹرینوں کے 21انجن فیل اور93کوچیں خراب ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں