معمولی جرائم میں ملوث 44 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

معمولی جرائم میں ملوث  44 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی دونوں جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث 44 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سینئر ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف اور ساجد محمود گوندل نے لاہور کی دونوں جیلوں کا دورہ کیا ۔فاضل ججز نے معمولی جرائم میں ملوث 44 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔فاضل ججز نے دو خواتین قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ۔ججز کے وفد نے جیلوں میں قائم ہسپتالوں کا دورہ کیا۔جیلوں میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں