ہاتھ دھونے کا عالمی دن ، مدارس میں تربیتی سیشن

 ہاتھ دھونے کا عالمی دن ، مدارس میں تربیتی سیشن

طلبہ کو ہاتھ دھونے کی عملی تربیت دی گئی،سیشن مختلف شہروں میں ہوئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے تحت ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر دینی مدارس میں تربیتی سیشن منعقد کیے گئے جن میں طلبہ کو ہاتھ دھونے کی عملی تربیت دی گئی۔ دینی مدارس کو ہیلپنگ ہینڈز فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے مفت صابن بھی دئیے گئے ۔تربیتی سیشن راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کراچی، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، پشاور، سوات، بھمبر، میرپور اور دیگر شہروں میں منعقد ہوئے ۔ ڈاکٹرز نے اپنی گفتگو میں شرکاکو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہاتھ دھونے کی اہمیت بتائی اور تاکید کی کہ وہ ہاتھ دھونے کو بطور عادت اختیار کریں کیونکہ یہ وہ آسان اور مفت ذریعہ ہے جس سے کئی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پیچش بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی سب سے بڑی بیماری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں