جوہرٹاؤن :گھرسے ڈینگی لاروا برآمد ، تلف کرادیاگیا

جوہرٹاؤن :گھرسے ڈینگی لاروا برآمد ، تلف کرادیاگیا

برکی روڈ پر ورکشاپس لاروا ملنے پر سیل ، مقدمہ درج، گھر مالکان کووارننگ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116 جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ 1 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلف کرا دیا گیا ،زیر تعمیر پلازہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا۔ بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی یو سی 52 کا دورہ کیا۔ 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گھروں کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکی روڈ کے علاقے میں آٹو موبائل ورکشاپس کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ ملٹی پل لاروا برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا اور ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 78 کا دورہ کیا اور 1 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سپرے کرا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں