کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں مختص کاؤنٹرز بنانیکا کام شروع

کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں  مختص کاؤنٹرز بنانیکا کام شروع

ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں مختص کاؤنٹرز بنانے کاکام شروع کر دیاگیا اور این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کاؤنٹرز بنائے جا رہے ہیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ان مختص کردہ کاؤنٹرز میں 12 تا 18سال کی عمر کے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسین لگائی جائے گی اور طلبا و طالبات کی رجسٹریشن کے لئے کاؤنٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی تا کہ ویکسین لگانے کا سلسلہ تیزی سے مکمل ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں