پیف پارٹنر سکولوں کیلئے 2 ارب 40کروڑجاری

پیف پارٹنر سکولوں کیلئے 2 ارب 40کروڑجاری

پیمنٹس پیف پارٹنرز کو ان کے اکاؤنٹس میں آج سے منتقل ہوناشروع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کو 2.4 ارب کی پیمنٹس جاری ہو گئیں۔ پیمنٹس پارٹنرز کو ان کے اکاؤنٹس میں آج سے منتقل ہوناشروع ہو جائینگی۔ یہ پیمنٹس بیچ ٹو کے 2,945 پارٹنر سکولوں کو اگست، ستمبر اور اکتوبر کی فیسوں کی مد میں ادا کی گئی ہیں، جبکہ بیچ ون کے 3,784 سکول جن کو اگست اور ستمبر کی پیمنٹس پہلے ہی ہو گئی تھیں ۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا کہ 5 اکتوبر کو مانیٹرنگ ختم ہوئی جس کے فوراً بعد مانیٹرنگ رپورٹس پرضروری محکمانہ کارروائی کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیٹا مرتب کرکے پروگرامز کو دیااور پروگرامز نے ہفتہ اور اتوار کو بھی کام کر کے پیمنٹ فائلیں بنانے کا کام کیا اور اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پری اور پوسٹ آڈٹ کر کے پیمنٹس کے فائنل چیک بھی بنا ئے ۔ ایم ڈی پیف اسدنعیم نے بتایا کہ 7ہزار سے زائد سکولوں کی فزیکل ویریفی کیشن اور مانیٹرنگ کی بنیاد پر یہ پیمنٹس بنائی جاتی ہیں جن پر کارروائی کے لیے 4 ڈیپارٹمنٹس کو تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں