ماں بچہ پروگرام :6 ہزار ملازم تنخواہ سے محروم

ماں بچہ پروگرام :6 ہزار ملازم تنخواہ سے محروم

بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹر زکی کارکردگی متاثر ہونیکا خدشہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)ماں بچہ پروگرام کے 6 ہزار ملازم تنخواہوں سے محروم ہیں ، گزشتہ 5 ماہ سے ماں بچہ پروگرام کے ملازمین کو تنخواہیں فراہم نہیں کی گئیں۔ تنخواہوں کی عدم دستیابی سے پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، ملازمین میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، مانیٹرنگ آفیسرز، آیا، کمپیوٹر آپریٹرز، ڈرائیور زو سکیورٹی گارڈز شامل ہیں ،ملازمین نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق جون 2021 سے تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں ،ماں بچہ کی شرح اموات میں کمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں ،ہماری تنخواہیں جلد از جلد فراہم کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں