غیرقانونی تعمیرات ، کئی عمارتیں مسمار ، سربمہر

غیرقانونی تعمیرات ، کئی عمارتیں مسمار ، سربمہر

پلاٹ نمبر 765 اور 766 بلاک ایچ پر قائم شیڈز توڑ دیئے گئے

لاہور(اکنامک رپورٹر)ٹاؤن پلاننگ ونگ ٹو نے پولیس نفر ی کے ہمراہ اقبال ٹاؤن اور کینال روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔پلاٹ نمبر 765 اور 766 بلاک ایچ پر قائم غیر قانونی شیڈز مسمار کر دیئے گئے ۔پلاٹ نمبر12ایچ آئی پر قائم غیر قانونی عمارت مسمار کر دی گئی۔پلاٹ نمبر 288 بلاک این پر قائم غیر قانونی پلرز مکمل طور پر مسمارکر دیئے گئے ۔متعدد دکانیں مسمار اور سربمہر کر دی گئیں۔رچنا بلاک اقبال ٹاؤن میں عمارت میں غیرقانونی توسیع پراسے سربمہر کیاگیا۔گلشن بلاک اقبال ٹاؤن میں ایک روف ٹاپ ریسٹورنٹ مسمار کردیا گیا۔کالج بلاک میں واقع ایک عمارت میں غیر قانونی توسیع پر اسے سربمہر کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں