پٹرول مہنگا ہونے پر 13دینی جماعتیں سراپااحتجاج
حکومت عوام کے صبرکاامتحان نہ لے ورنہ بوریا بسترگول :تحفظ ختم نبوت الائنس
لاہور (سیاسی نمائندہ) 13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنماؤں پیر سلمان منیر، مولانا عبدالرؤف ملک، ڈاکٹر فرید احمدپراچہ،علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری، مفتی غلام حسین نعیمی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی، مولانانعیم بادشاہ سلفی،حافظ کاظم رضانقوی،علامہ عاشق حسین رضوی،میاں محمد اشرف عاصمی،قاری محمدحنیف حقانی اور مولانا محمدمنسوب رحیمی نے مشترکہ بیان میں پٹرول ،ادویات اوراشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آئے روزہوشربااضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کمرتوڑمہنگائی وبال جان بن گئی، عوام کاجینامحال ہوگیا،قاتل مہنگائی اورنااہل حکمران ملک وقوم کیلئے عذاب بن گئے ۔انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدظالمانہ اضافے سے مہنگائی کانیاطوفان آئے گا، سلیکٹڈحکومت عوام کے صبرکامزیدامتحان نہ لے ورنہ مہنگائی زدہ عوام سڑکوں پرنکل کرحکمرانوں کابوریا بسترگول کردینگے ۔