12 ربیع الاول: شہر میں 500 سے زائد تقریبات ہونگی

12 ربیع الاول: شہر میں 500 سے زائد تقریبات ہونگی

سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس ،سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

لاہور (خبر نگار سے )سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ہوا۔حافظ محمد زبیر ورک، مولانا محمد اسلم صدیقی، قاری کفایت اللہ، آغا شاہ حسین قزلباش، توقیر بابا، علامہ حکیم محمود الحسن، سید خرم عباس نقوی سمیت کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔شرکا نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور 12 ربیع الاول کی محافل، جلوسوں اور ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او نے کہا عید میلاد النبی کے موقع پر مختلف علاقوں میں کیٹیگری اے اور بی کے 329 جلوس،ریلیاں اور محافل سمیت پانچ سو سے زائد مقدس پروگرامز منعقد ہونگے ،فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،چھ ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار مساجد اور اہم مقامات کی حفاظت پر تعینات ہوں گے ،ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں منعقدہ تقریبات کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں