شہر میں 15 روزہ خصوصی صفائی ستھرائی مہم شروع

شہر میں 15 روزہ خصوصی صفائی ستھرائی مہم شروع

ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے ،سڑکوں،مارکیٹوں کے دورے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں 15 روزہ خصوصی صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ،ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے گی اور کوڑا کرکٹ کو اٹھایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسر ڈی سی عمر شیر چٹھہ کی نگرانی میں صفائی ستھرائی مہم کو مانیٹر کریں گے ۔اتوار کے روز ڈی سی اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے ۔ ڈی سی نے کہا پارکوں، اہم شاہراہوں، گلیوں، محلوں کی صفائی ستھرائی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا گیااورکوڑا کرکٹ اٹھوا کر ڈمپنگ سائٹ پر بھیجا گیا۔ ڈی سی نے شہر کی اہم شاہراہوں، مارکیٹوں اور پارکس کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں