پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے : پیاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ واپس لیا جائے : پیاف

پیاف نے مہنگائی میں جکڑے معاشی مسائل سے دوچار عوام پر پٹرول بم گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پٹرول 10.49 روپے اور ڈیزل کی قیمت12.44 روپے یکمشت بڑھانا سراسر زیادتی ہے

لاہور(سٹاف رپورٹر) پٹرول بم مہنگائی بم ثابت ہو گا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمت میں بھاری اضافہ واپس لے ۔سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا حکومت اپنے غیر پیداواری اخراجات میں کمی لا کر اس اضافے کو برداشت کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں