نشہ آور انجکشن،43 میڈیکل سٹور سربمہر

نشہ آور انجکشن،43 میڈیکل سٹور سربمہر

سی سی پی او کی کھلی کچہری،سائلین کی داد رسی کیلئے احکامات

لاہور (خبر نگار سے )سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے تھانہ مناواں میں کھلی کچہری لگائی۔شہریوں اور سائلین کی بڑی تعداد نے سی سی پی او کو مسائل سے آگاہ کیا۔سربراہ لاہور پولیس نے سائلین کی داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہاڈرگ ڈیلرز اور نشہ آور انجکشن فروخت کرنے والے عناصر کو شہر میں گھناؤنا کاروبار ہر گز نہیں کرنے دیں گے ،لاہور پولیس اور چیف ڈرگ کنٹرولر کی مشترکہ کارروائی میں اب تک مجموعی طور پر 43 میڈیکل سٹورز سربمہر، مالکان کے خلاف مقدمات اور بھاری جرمانے کئے گئے ۔سٹی ڈویژن 12،کینٹ 8 ،سول لائنز 9،صدر3 ، اقبال ٹاؤن 9 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 2سٹورز نشہ آور ٹیکے فروخت کرنے کی پاداش میں سیل کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں