پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے 8کنٹریکٹ ملازمین مستقل
پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج کے 8کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اس ضمن میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔گریڈ1سے 15تک کے مذکورہ ملازمین گزشتہ 3سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔