بریسٹ کینسر آگاہی مہم ،سپیریئر یونیورسٹی گلابی رنگ سے روشن

 بریسٹ کینسر آگاہی مہم ،سپیریئر  یونیورسٹی گلابی رنگ سے روشن

سپیریئر یونیورسٹی کو بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے حوالے سے گلابی رنگ سے روشن کر دیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان کی سرپرستی میں بریسٹ کینسر مہم سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کے لیے آگاہی، بروقت تشخیص، موثر علاج اور کاؤنسلنگ بہت ضروری ہے ۔ سپیرئیر یونیورسٹی میں آئندہ چند روز میں آگاہی سیشنز، سیمینارز، واک، سکریننگ کیمپ اور متعدد ایکٹیوٹیز منعقد کرائی جائیں گی جن سے طالبات اور شرکا مستفید ہو سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں