نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سندھ میں ان لوگوں کوبلدیاتی الیکشن میں شکست نظرآرہی ہے،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- کراچی:جماعت اسلامی نے4سال اقتدارکےمزےلوٹے،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- نعمت اللہ خان کےدورمیں کراچی میں18ٹاؤن نہیں تھے؟مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- وسیم اختر4سال اختیارات کاروناروتےرہے ،مرتضیٰ وہاب
  • بریکنگ :- سمجھ نہیں آتی ان کاکام سیاست کرنایااعتراض کرناہے،مرتضیٰ وہاب
Coronavirus Updates

پولیس مال خانوں میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں کباڑ

پولیس مال خانوں میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں کباڑ

دنیا اخبار

چوہنگ پولیس سٹیشن کے احاطہ میں کھڑی لاوارث یاملزموں سے برآمد موٹرسائیکلیں مالکان کے سپرد کرنے کے بجائے پرزے اتار کر فروخت کر دئیے گئے,مناواں اور برکی وئیر ہاؤسز میں بھی درجنوں گاڑیوں کے انجن اور قیمتی پرزہ جات غائب ، عدالتی حکم پر موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کر دی جائینگے :ترجمان پولیس

لاہور (مدثر حسین سے ) پولیس مال خانوں اور وئیر ہاؤسز میں سینکڑوں موٹرسائیکلیں کباڑ بن گئیں۔تفصیل کے مطابق چوہنگ مال خانے میں سینکڑوں موٹرسائیکلیں سکریپ بن گئی ہیں ۔ تھانہ کے احاطہ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے تمام پارٹس چوہنگ پولیس نے مبینہ طور پر اتار کر فروخت کر دئیے ہیں ۔ کسی موٹرسائیکل کا انجن نہیں تو کسی کے ٹائر غائب ہیں،کئی ایسی بھی موٹرسائیکلیں ہیں جن کے تمام پارٹس اتار کر فروخت کر دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ موٹرسائیکلیں پولیس کو لاوارث ملی تھیں یا چوروں اور ڈاکوؤں سے پکڑی گئی تھیں۔موٹرسائیکلوں کو انکے مالکان کے حوالے کرنے کے بجائے انکے پارٹس ہی اہلکاروں نے فروخت کر دئیے ۔اعلیٰ افسروں نے بھی موٹرسائیکلوں کو انکے مالکان کے حوالے کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ، اب یہ موٹر سائیکلیں کباڑئیے ہی خریدیں گے ۔ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاوہ مناواں اور برکی وئیر ہاؤسز میں بھی درجنوں گاڑیاں ایسی ہیں جن کے انجن اور دیگر قیمتی پرزہ جات غائب ہیں اورگاڑیاں اب چلنے کے قابل نہیں رہی ہیں ۔ بہت سی گاڑیاں ایسی ہیں جو پولیس اہلکار وں نے پکڑی تھیں لیکن نیلامی نہ ہونے کی وجہ سے کباڑ ہو چکی ہیں۔علاوہ ازیں کئی تھانوں کے باہر سینکڑوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لارواث پڑی ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کے پرزے غائب ہیں ۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر موٹر سائیکلیں ٹیمپرڈ ہیں،عدالت کے حکم کے بغیر مالکان کے حوالے نہیں کی جا سکتیں ،جیسے ہی عدالت کا حکم آئے گا موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کر دی جائیں گی ، جو سکریپ ہیں انکی نیلامی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں