بااثر ملازمین نے تبادلے کے باوجود کرتاپور میں جوائننگ نہ دی

 بااثر ملازمین نے تبادلے کے  باوجود کرتاپور میں جوائننگ نہ دی

متروکہ وقف املاک بورڈ کے بااثر ملازمین نے ٹرانسفر کے باوجود کرتاپور میں جوائننگ نہ دی

لاہور (نمائندہ دنیا )ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کرتار پور نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو لیٹر لکھ دیا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک درجن سے زائد ملازمین کا کرتار پور تبادلہ کیا مگر بااثر ملازمین نے دو ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ ڈپٹی سیکرٹری نے مراسلے میں مزید کہا ملازمین کے ڈیوٹی جوائن نہ کرنے سے انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ملازمین میں ٹرانسپورٹ انچارج آصف علی جاوید،پٹواری شیر محمد ،اکاؤنٹنٹ وسیم احمد ملک ،سب انجینئر خان محمد ،ورک سپروائزر شعیب سلیم بٹ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں