پولیس کو دوسری سہ ماہی کے فنڈز جاری

پولیس کو دوسری سہ ماہی  کے فنڈز جاری

پنجاب پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کو دوسری سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دئیے

لاہور (خبر نگار سے ) لاہور پولیس کو سب سے زیادہ ساڑھے 4 ارب ملے ۔ فنڈز تنخواہوں ، یوٹیلیٹی بلز ، تیل ، انویسٹی گیشن کاسٹ ، سٹیشنری ، لااینڈ آرڈر اور دیگر مد میں جاری کئے گئے ۔لاہور ٹریفک پولیس کو 60کروڑ 80لاکھ ،فیصل آباد 1ارب 30کروڑ ،ملتان 90 کروڑ ،گوجرنوالہ 84 کروڑ 80لاکھ ،سی ٹی ڈی 60کروڑ 80لاکھ ،پٹرولنگ پولیس کو ایک ارب 40کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں