اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں داخلوں میں یکم نومبر تک توسیع

اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں  داخلوں میں یکم نومبر تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی جانب سے ....

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )موصول درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاالحسنین کے مطابق داخلے کے خواہشمند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں