حضور ہماری جان،اسلام ، پاکستان پرسب قربان:مقررین

حضور ہماری جان،اسلام ، پاکستان پرسب قربان:مقررین

پیغام پاکستان کانفرنس سے نور الحق قادری،علی محمد خان اور دیگر کا خطاب

لاہور (نیوز رپورٹر )حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری جان،اسلام اور پاکستان پرسب قربان ہے ، تدریسی نظام میں لفظ خاتم النبیین کا شامل کرنا خوش آئنداقدام ہے ،نبی پاک ؐکی زندگی کے ہرپہلو کو نوجوان نسل کے سامنے لایا جائے ، قادیانیت کی اسلام یا پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ان خیالات کا اظہاردربار بابا عرفانی ؒ میں پیر حبیب عرفانی کی زیر صدارت عشرہ رحمتہ للعالمین وپیغام پاکستانکے موضوع پرکانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری،وزیر مملکت پارلیمنٹری افیئرزعلی محمد خان سمیت دیگر علمامشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس میں دیوان احمد مسعود چشتی، دیوان عظمت چشتی، عابد عارف ، سید عثمان نوری، حسنین محبوب گیلانی، افضال زنجانی، خواجہ غلام فرید کوریجہ، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، کامران خضر نوشاہی، خواجہ محمد اکمل اویسی اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں