فضائی آلودگی، حقائق جانچنے کیلئے پہلی بار سنسرز نصب

فضائی آلودگی، حقائق جانچنے کیلئے پہلی بار سنسرز نصب

پنجاب یونیورسٹی ریسرچ ٹیم نے سنسرز بنائے ، شہر میں 10 لگا دئیے گئے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے فضائی آلودگی کے زمینی حقائق جانچنے کے لئے لاہور میں پہلی بار سنسرز نصب کردئیے ، اس سے پہلے فضائی آلودگی جانچنے کا واحد ذریعہ صرف سٹیلائٹ تھا ۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم نے ڈاکٹر ذوالفقار کی سربراہی میں کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ کے تعاون سے زمینی حقائق پر مبنی سنسرز بنائے جو امریکہ میں تیارہوئے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق لاہور بھر میں 10سنسرز لگا ئے گئے ہیں جو اگلے مرحلے میں پورے پاکستان میں لگائے جائیں گے ،آلودگی سے ہونے والی بیماریوں اور سموگ کو سمجھنے میں یہ سنسرز زمینی حقائق کے ساتھ ڈیٹا بھجیں گے جس کی نہ صرف عوام تک رسائی ہوگی بلکہ دنیا بھر کے محققین کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ برطانیہ سے ڈاکٹر ظہیر ، ڈاکٹر نیل ہیرس اورڈاکٹر کرس والٹن نے پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں