5 شعبوں کے 500غیر رجسٹرڈ کاروبارکو نوٹسز

5 شعبوں کے 500غیر  رجسٹرڈ کاروبارکو نوٹسز

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 5 شعبہ جات میں سروسز فراہم کرنے والے 500 غیر رجسٹرڈ بزنسز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا

لاہور(اکنامک رپورٹر)ذرائع کے مطابق آرکیٹیکٹس ، پراپرٹی ڈویلپرز ،ٹیکنیکل سائنٹیفک انجینئرنگ کنسلٹنٹس، مارکیٹنگ ، کنسٹرکشن سروسز فراہم کرنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آراے نے پانچوں شعبہ جات کے غیر رجسٹرڈ بزنسز کو نوٹسز جاری کردئیے اور سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے 15دن کی مہلت دے دی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کے کاروبار سربمہر کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں