شہر کی صفائی کیلئے 9نگران افسر تعینات

شہر کی صفائی کیلئے  9نگران افسر تعینات

کمشنرنے شہر کی صفائی کیلئے 9زونز میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پی ایم ایس کے افسروں کو بطور نگران تعینات کر دیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )افسر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کو رپورٹ کریں گے ۔واہگہ زون قرۃ العین ،راوی زون شگفتہ جبیں،گلبرگ زون عامر محمود ، علامہ اقبال زون عثمان اکرم ،عزیز بھٹی زون عرفان مارٹن،نشتر زون محمد اقبال،داتا گنج بخش زون عمران ارشد ،سمن آباد زون مظہر علی سرور اور شالامار زون میں عابد شبیر کو نگران تعینات کیا گیا ،تعیناتی دو ہفتے کیلئے کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں