ڈیڑھ سال گزر گیا،شہر کا 30سالہ ماسٹر پلان نہ بن سکا

ڈیڑھ سال گزر گیا،شہر کا 30سالہ ماسٹر پلان نہ بن سکا

ایل ڈی اے نے 2نجی کمپنیوں کو 60کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا تھا ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریا کو سروے میں شامل کیا گیا نہ مشاورت کی گئی

لاہور (عمران اکبر)ڈیڑھ سال گزر گیا شہر کا 30سالہ ماسٹر پلان نہ بن سکا،ایل ڈی اے نے پلان کی تیاری کیلئے 2نجی کمپنیوں کو تقریباً 60کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا تھا لیکن وہ تاحال ماسٹر پلان تیار نہ کر سکیں۔ لینڈیوز کنٹرولڈ ،شعبہ تعلیم و صحت اور نقل و حمل کا منصوبہ تیار نہ ہو سکا،اسی طرح اکنامک ڈویلپمنٹ پلان بھی تاحال زیرالتوا ہے ۔شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری ایشین کنسلٹنٹ اور ترکش کمپنی کے سپرد کی گئی مگر میجر سٹیک ہولڈر میٹروپولیٹن کارپوریشن(بلدیہ عظمیٰ) سے معاونت نہ لی گئی، تاحال ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریا کو سروے میں شامل نہیں کیا گیا، ایم سی ایل کے 80کلومیٹر سے زائد کنٹرولڈ ایریا بارے کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی، 9زونز کا لینڈ یوز پلان تاحال التواکا شکار ہے ۔ ماسٹر پلان میں شہر کی عمودی عمارتوں کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔اسی طرح شہر کی ڈویلپمنٹ کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بھی ماسٹر پلان میں رکھی گئی ہے ،2021تا 2050 تک کا ماسٹر پلان جاری کیا جائے گا۔دوسری طرف ایل ڈی اے نے ماسٹر پلان کی ڈیڈ لائن15 دسمبر 2021 مقرر کر رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں