پی ایم سی سے ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

 پی ایم سی سے ملاقات کا ایجنڈا  طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے ملاقات کا ایجنڈا طے کرنے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے 4 وائس چانسلر شامل ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کمیٹی کے کنوینر ہیں۔میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اس ضمن میں کمیٹی کا اجلاس 20 اکتوبر کو بلالیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں