دسویں ،بارہویں کے خصوصی امتحانات کی پالیسی

 دسویں ،بارہویں کے خصوصی امتحانات کی پالیسی

نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کو 15 روز میں بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا :بورڈ کمیٹی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)دسویں اور بارہویں جماعت کے خصوصی امتحانات کیلئے پالیسی جاری کردی گئی،جو طلبہ سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج سے مطمئن نہیں ان کو 15 روز میں بورڈ کو آگاہ کرنا ہوگا ،اس سے قبل مدت 30 دن رکھی گئی تھی۔پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کے آن لائن اجلاس میں نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ حاضری کی کمی کی وجہ سے جن طلبہ کے داخلے نہیں بھجوائے گئے تھے وہ داخلے بھجوا سکتے ہیں ،طلبہ کو ایک یا دو مضامین میں نمبر بہتر کرنے کیلئے امتحانات میں شرکت کی بھی اجازت ہوگی ،اضافی مضامین ،آخری چانس والے طلبہ بھی خصوصی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں