بجلی کے ترسیلی نظام کودھند سے بچانے کیلئے اقدامات شروع
موسم سرما کی آمد آمد ہے ،لیسکو نے بجلی کے ترسیلی نظام کو ممکنہ سموگ اور فوگ سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) انتظامیہ کی جانب سے آپریشنز اور جی ایس او سرکل کیلئے شٹ ڈاؤن شیڈول اور ایس او پیز جاری کردئیے گئے ۔مختلف علاقوں میں مرحلہ وار صبح 9 سے 3 بجے تک مرمت کا عمل جاری رہے گا،ڈسک واشنگ شروع کردی گئی ۔