جی سی یو کا انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

جی سی یو کا انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا:وی سی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے رواں سال داخلے صرف میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے ، انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز جی سی یونیورسٹی خود تیار کرے گی،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو انٹرمیڈیٹ میں داخلے میٹرک نتائج کے بجائے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرے گی ،داخلہ ٹیسٹ جی سی یونیورسٹی میں 23 اور 24 اکتوبر کو لیا جائے گا۔انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں