ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس ملازمین کی تنخواہ بند

 ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس ملازمین کی تنخواہ بند

تھانہ لوئر مال کے اہلکار فراڈ کے کیس میں بطور گواہ پیش نہیں ہوئے

لاہور(عدالتی رپورٹر) ضلع کچہری نے تھانہ لوئر مال کے ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،عدالت نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ڈی آئی جی آپریشنز کومراسلہ بھی جاری کر دیاجس کے مطابق تھانہ لوئر مال کے 6 پولیس اہلکار دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیس میں گواہ ہیں،ڈی ایس پی قیصر مشتاق ، 2سب انسپکٹروں اور 3 کانسٹیبلوں کی تنخواہ بند کی جائے ،پولیس ملازمین متعدد بار کہنے پر بھی مقدمے میں بطور گواہ عدالت پیش نہیں ہو رہے ، پولیس افسروں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں