سپریم کورٹ بار انتخابات ، امیدواروں کی حتمی لسٹ

سپریم کورٹ بار انتخابات ، امیدواروں کی حتمی لسٹ

4 عہدوں کیلئے 15امیدواروں میں مقابلہ ،الیکشن 28 اکتوبر کوہوگا

لاہور (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی گہما گہمی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ،امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی،4 عہدوں کیلئے 15 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔چیئرمین الیکشن بورڈ کی فہرست کے مطابق صدارتی نشست کیلئے تین امیدوار وں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ ،احسن بھون اور حافظ عبد الرحمان انصاری کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔نائب صدر کیلئے چار امیدوار خاور اکرام ،سبطین اختر ،امتیاز احمد اور محمد ابرہیم ،سیکرٹری کی نشست پر وسیم ممتاز ،حماد اکبر ،مقتدر اختر، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے ریاست علی اور شکیل الرحمان ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی احمد خان، ریاض حسین اور شہناز اختر مدمقابل ہونگے ۔انتخابات 28 اکتوبر کو ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں