ایل ڈبلیوایم سی :فضلہ سے کھاد تیار کرنیوالا پلانٹ فعال
پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز سے رابطے کر لئے گئے ، ریونیو میں اضافہ ہوگا:سی ای او
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پانچ سال سے بند کمپوزسٹ پلانٹ فعال کر دیا ،شہر میں کتنی بڑی چھوٹی منڈیاں ، سبزیوں پھلوں کی کتنی دکانیں اور کتنی ریڑھیاں ہیں۔ تفصیلات طلب کر لی گئیں، اب سبزیات سے کھاد تیار ہوگی اور لاکھوں روپے ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔یکم نومبر سے کمپوزسٹ پلانٹ کو باقاعدہ فعال کر دیا جائے گا۔ مراسلہ کے مطابق کمپوزسٹ پلانٹ سے یومیہ ایک ہزار ٹن فضلہ سے کھاد تیار کی جائے گی۔پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز سے رابطے کر لئے گئے ۔پھل اور سبزیوں کی باقیات ایل ڈبلیو ایم سی کمپوزسٹ پلانٹ پر پہنچائی جائیں گی۔شہر سے ملنے والے فضلہ کی کھاد بنانے کا تجربہ کیا جائے گا ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سبزیوں و پھلوں کی باقیات سے کھاد تیار کی جائے گی۔