والٹن روڈ جانیوالی شاہراہ پر مزید 2پراجیکٹس بنانیکا منصوبہ

والٹن روڈ جانیوالی شاہراہ پر مزید 2پراجیکٹس بنانیکا منصوبہ

سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ڈیفنس موڑ تک نیا انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر ہوگادو میگا پراجیکٹس کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )والٹن روڈ جانے والی شاہراہ پر مزید دو میگا پراجیکٹس تعمیر ہونگے ، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تک ایک نیا انڈر پاس اور فلائی اوور تعمیر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ ڈیفنس موڑ تک سڑک کو سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، خالد مسجد چوک کیولری اور ڈیفنس موڑ پر پروٹیکٹڈ یوٹرن کے منصوبے ڈراپ کر دیئے گئے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید دو میگا پراجیکٹس کی منظوری کے لیے سمری وزیر اعلٰی پنجاب کو ارسال کر دی۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک پانچ کلومیٹر طویل سڑک کو سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا۔ ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، خالد بٹ چوک کے مقام پر دو طرفہ دو لین پر مشتمل انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا، گھوڑا چوک سے والٹن روڈ کی جانب یکطرفہ دو لین فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ ڈیفنس موڑ کی ری ماڈلنگ اور والٹن روڈ کی بحالی کا کام کیا جائے گا، فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کا کام دس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو رواں مالی سال میں فنڈز کا اجرا کرنے کی استدعا کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں