کینسر اور ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریض جاں بحق
سر گنگارام ہسپتال میں کینسر اور ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریض جاں بحق ہوگیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )60سالہ یامین رمضان سرجری کے لیے گنگارام ہسپتال میں زیر علاج تھا۔معدے کی تیسری مرتبہ سرجری سے قبل ہی یامین جاں بحق ہوگیا۔ایم ایس سر گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر یوسف کا کہنا ہے کہ مریض کو ڈینگی کی تشخیص گنگارام میں آکر ہوئی تھی جبکہ مریض کی ہلاکت ڈینگی نہیں ،معدے کے کینسر کے باعث ہوئی ہے ۔