سکول شماری کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع
سکول شماری سے پہلے ہی محکمہ سکول ایجوکیشن کا سسٹم بیٹھ گیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول شماری کے لیے تاریخ میں توسیع کردی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے سسٹم میں ٹیکنیکل خرابی آگئی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول شماری کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ۔سکول شماری میں سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جانا ہے ۔سکول شماری آن لائن منعقد ہونی ہے ، سکول شماری میں اساتذہ ، طلبہ ،نان ٹیچنگ سٹاف سمیت سکولوں کے اثاثوں کا ریکارڈ جمع ہوگا۔ اب سکول شماری 31 اکتوبر کی بجائے یکم نومبر کو ہوگی ۔