میٹرو بس ڈرائیورز کا نئی کمپنی کی شرائط ماننے سے انکار

میٹرو بس ڈرائیورز کا نئی کمپنی کی شرائط ماننے سے انکار

نیاچارٹر آف ڈیمانڈ تیار، آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج اجلاس ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) میٹرو بس کے ڈرائیورز نے کمپنی ویڈا امیزا کے کنٹریکٹ کی شرائط قبول کرنے سے انکار کر دیا، ڈرائیورز نے نیا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا اور 21 اکتوبر کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس بلا لیا، میٹرو بس ڈرائیورز نے ایک بار پھر میٹرو بس کا پہیہ جام کرنے کاعندیہ دے دیا، میٹرو بس ڈرائیورز نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ ویڈا امیزا کمپنی کو پیش کر دیا جس میں مطالبات رکھے گئے ہیں کہ جن 14 ڈرائیورز کو ابھی تک بھرتی نہ کیا گیا، فوری بھرتی کیا جائے ۔ سالانہ تنخواہوں میں اضافے کا حکومت اعلان کرے اور ان کی تنخواہ میں ہر سا ل اس اضافے کو شامل کیا جائے ۔ میڈیکل سہولت میں بیوی، بچوں اور والدین کے علاج معالجے کی سہولت دی جائے ۔ ڈرائیورز کی پرانی تنخواہ کو بحال کیا جائے ، چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی تاریخ میں آج تک کسی کمپنی نے ڈرائیورز سے یونیفارم کے پیسے نہیں کاٹے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں